چنڈی گڑھ: دہلی دیواس نے ڈیفنڈنگ چمپینس کوچی اسٹارز پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے بی ایل ویمنس لیگ 3 میں اپنا دوسرا ‘راؤنڈ’ خطاب جیت لیا۔ بی ایل 3 ہندوستان کی واحد 3X3 پروفیشنل باسکٹ بال لیگ ہے جسے باسکٹ بال فیڈریشن آف انڈیا اور انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (ایف آئی بی اے ) سے منظوری حاصل ہے ۔ یہ ٹورنمنٹ 8 سے 21 مارچ 2022 تک وندھم ہوٹل موہالی میں کھیلا جا رہا ہے اور اس میں ٹاپ قومی اور بین الاقوامی مرد اور خواتین 3X3 فارمیٹ کے باسکٹ بال کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی رسپریت سدھو لیگ راؤنڈ سے ہی دہلی دیواس کیلئے زبردست فارم میں نظر آ رہے تھے ۔ پول مراحل اور فائنل دونوں میں، دہلی دیواس نے اسٹیفی نکسن کی قیادت والی کوچی اسٹارز کو اسی فائنل میں 21-11 کے دوہرے ہندسے کے فرق سے شکست دی۔ فائنل میں دہلی نے شروع سے ہی 6-2 کی برتری بنائی رکھی۔ دہلی کے ڈیفنس نے ٹاپ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کی سب سے بلند قامت کھلاڑیوں میں سے ایک اسٹیفی نکسن کو دیواس کے ڈیفنڈرس نے باندھ کر رکھا۔ دہلی کی 4 پوائنٹ کی برتری جلد ہی کم ہو کر 17-9 ہو گئی۔ گرمی کا اثر کوچی اسٹار پر صاف نظر آرہا تھا۔ تین راؤنڈ میں دہلی کی یہ دوسری خطابی جیت تھی۔ دریں اثنا، کوچی نے مسلسل تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنی صلاحیت کو ثابت کیا۔ اس سے قبل لیگ کے مرحلوں میں ہندوستانی خواتین کی باسکٹ بال لیجنڈ اور پدم شری انیتا پال دورئی اور ارجن ایوارڈ یافتہ گیتو انا راہل کا اس سیزن میں پہلی بار آمنا سامنا ہوا۔ پال دورئی کی جے پور ریگلز نے گیتو کے کوئمبٹور اسپنکیز پر فتح حاصل کی، جس سے جے پور ریگلز کو سیزن کی پہلی جیت حاصل ہوئی۔