بالاکوٹ میں کسی بھی نقصان کی پاکستانی فوج کی تردید

   

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوج نے آج ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اس کی کسی بھی عمارت کو ہندوستان کی کارروائی کی وجہ سے نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے ہندوستانی صحافیوں کو ان کی خواہش پر اس علاقہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ حقیقت سے واپس ہوسکیں۔ راولپنڈی کے جنرل ہیڈکوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے الزام عائد کیا کہ ہندوستان بار بار یہ دعویٰ کرتا رہا ہیکہ اس نے دہشت گردوں کے تربیتی ٹھکانوں کو اپنے فضائی حملوں کے ذریعہ تباہ کردیا ہے اور پاکستان کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہندوستان بار بار جھوٹ بول رہا ہے۔ حقیقت یہ ہیکہ پلوامہ میں جو سانحہ پیش آیا اور پولیس پر جو حملہ ہوا تھا قبل ازیں کبھی نہیں کیا گیا تھا اور جوابی کارروائی میں بالاکوٹ پر فضائی حملہ کی وجہ سے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دہشت گردی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 81 ہزار افراد بشمول فوجی یا تو ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ ملک کے معاشی مسائل 3 ارب امریکی ڈالر کے نقصان کی وجہ سے ہیں جو دہشت گردی کے خلاف 9 نومبر سے پاکستان کی جنگ میں خرچ ہوچکے ہیں۔