’بالکل صحتمند ہوں، مزید دو میعاد چیف منسٹر رہ سکتا ہوں‘

,

   

ناسازیٔ صحت اور کے ٹی آر کو چیف منسٹر بنائے جانے کی افواہیں مسترد: کے سی آر
حیدرآباد۔15ستبر(سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ان کی صحت اور سے متعلق افواہوں اور ان کے فرزند کے ٹی راما راؤ کو چیف منسٹر مقرر کئے جانے کے امکان پر مختلف گوشوں سے جاری پروپگنڈہ پر قانون ساز اسمبلی میں آج ایک انتہائی سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے چند ایسے دوست ہیں جو اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان (کے سی آر) کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اپنے بیٹے کو چیف منسٹر مقرر کرتے ہوئے اس بغرض علاج امریکہ چلے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ گزشتہ 20 برسوں سے یہی پروپگنڈہ کیا جاتا رہا ہے اور’’ میںبقید حیات ہوںاور پوری طرح صحت مند ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا ہے‘‘میری عمر ابھی 66برس ہے اور میں ابھی 10سال تک کام کرنے کے موقف میں ہوں اور ان دس برسوں کے دوران مزید دو مرتبہ میں تلنگاہ کا چیف منسٹر کے عہدہ پر فائزہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ریاست میں اپوزیشن کی جانب سے عوام میں بدگمانیاں پھیلاتے ہوئے یہ کہا جا رہا تھا کہ چیف منسٹر کی صحت ناساز ہے اور وہ کسی بھی وقت اپنے عہدہ پر اپنے فرزند کو نامزد کرسکتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر صحتمند ہیں اور آئندہ 10 برسوں تک بھی چیف منسٹر کے عہدہ پربرقرار رہیں گے۔ انہوں نے بجٹ پر مباحث کے اختتام کے دوران کی گئی اپنی تقریر میں یہ بات کہی اور کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عوام کے درمیان گمراہ کن پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے اور اس پروپگنڈہ پر وہ اب تک اس لئے چپ رہے کیونکہ انہیں اس طرح کے پروپگنڈہ سے کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن اب اپوزیشن یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ ریاستی حکومت کی باگ ڈور دوسرے ہاتھوں میں دئیے جانے کی افواہ پھیلائی جائے اسی لئے وہ ضروری سمجھتے ہیں کہ اس بات کی وضاحت کردی جائے کہ وہ مکمل طور پر صحتمند ہیں اور خود کو متحرک رکھتے ہوئے عوام کے درمیان رہنے کے موقف میں ہیں۔