بامبے ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے 12 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی عرضی خارج کی

   

پنجی: بامبے ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے جمعرات کے روز 12 ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے کی درخواست کو خارج کر دیا جنہوں نے 2019 میں اپنی اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔جسٹس منیش پتلے اور جسٹس آر این لڈھا کی بنچ نے متعلقہ معاملے کی سماعت کے بعد عرضی کو خارج کر دیا۔گوا پردیش کانگریس کے صدر گریش چوڈانکر نے اپنی عرضی میں جولائی 2019 میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے 10 ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے کی مانگ کی تھی۔ اسی طرح کی ایک دیگردرخواست مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی (ایم جی پی) کے ایم ایل اے سدین دھولیکر نے پارٹی کے دو ایم ایل ایز کے بی جے پی میں شامل ہونے کے سلسلے میں دائر کی تھی۔گزشتہ سال 21 اپریل کو گوا اسمبلی کے اسپیکر راجیش پاٹنیکر نے کانگریس اور بی جے پی کے لیڈروں کی طرف سے دائر درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔