بانسواڑہ۔30اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ حکومت کی جانب سے آئی اے ایس آفیسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ۔بانسواڑہ میں دو سال سے خدمت انجام دے رہی سب کلکٹر ڈاکٹر کرن مائی ،کا سنگاریڈی ضلع ایڈیشنل کلکٹر کی حیثیت سے تبادلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گیے،اسی ضمن میں بانسواڑہ ڈیویژن کے عہدیداروں کی جانب سے سب کلکٹر کیلئے پرائیویٹ فنکشن ہال میں وداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کرن مائی کی دو سال کی کارکردگی کی ستائش کی گئی کیونکہ کرن مائی آئی اے ایس کے اعلی عہدہ پر ہونے کے باوجود بھی اگر کوئی فرد ان کے پاس فریاد لے کر جائے تو اس کی فریاد کو فوری طور عمل کرنے کی ہدایت جاری کرتی، کرن مائی نے دو سال میں ڈیویژن کی عوام کا دل جیت لیا۔ اسی وجہ سے ان کی وداعی تقریب کے موقع پر خود ڈاکٹر کرن مائی اور ڈیویژن کے تمام ہی عملہ اشکبار ہو گئے ۔یہ منظر ایسا لگ رہا تھا کہ ایک آفیسر کی وداعی تقریب نہیں بلکہ گھر سے بیٹی کی وداعی ہو رہی ہے۔