نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آنے والے میسور دسہرہ جشن کے افتتاح کے موقع پر بُکر ایوارڈ یافتہ بانو مشتاق کو مہمانِ خصوصی مدعو کرنے کے کرناٹک حکومت کے فیصلے کے خلاف دائر عرضی کو جمعہ کے روز مسترد کر دیا۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے ہائی کورٹ کے 15 ستمبر کے فیصلے کے خلاف بنگلور کے رہائشی ایچ ایس گورَو کی طرف سے دائر عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ ایک ریاستی سطح کا پروگرام ہے اور ریاست ‘کا، کھ اور گ’ میں فرق نہیں کر سکتا۔