بتکماں تقاریب کے پوسٹرس کی رسم اجرائی

   

نظام آباد:4؍ اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جاگرتی صدر، ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا نے بھارت جاگرتی کے زیراہتمام 21 اکتوبرکو یوکے میں منعقد ہونے والی بتکماں تقریبات کے پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بھارت جاگرتی کے زیراہتمام مختلف ممالک میں بتکماں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ اس کے ایک حصے کے طور پر، ہر سال بھارت جاگرتی یو کے سیکشن میگا بتکماں کے نام سے تقریبات کا اہتمام کرتا ہے۔ منتظمین نے بتایا کہ اس ماہ کی 21 تاریخ کو منعقد ہونے والی تقریبات میں تلنگانہ اور تارکین وطن ہندوستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے کلواکنٹلا کویتا نے کہا کہ بیرون ممالک میں بھارت جاگرتی کارکنوں نے بتکماں کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے کیلئے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ تلنگانہ ثقافتی روایات کے تہوار مختلف ممالک میں مقبول ہو رہے ہیں۔ کلواکنٹلا کویتا نے بھارت جاگرتی یوکے یونٹ کو مبارکباد دی کہ انہوں نے بتکماں کی تقریبات میں شرکت کرنے والی خواتین کو ہینڈلوم ساڑیاں مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت جاگرتی یوکے صدر بالموری سمن، ٹی ایس فوڈس کے چیئرمین اور بھارت جاگرتی کے نائب صدر راجیو ساگر، بھارت جاگرتی کے جنرل سکریٹری نوین آچاریہ، قائدین اور کارکنوں نے پوسٹر کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔

نظام آباد میں آج جاب میلہ
نظام آباد:4؍ اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سرکاری آئی ٹی آئی شیواجی نگر پر 5؍ اکتوبر بروز جمعرات بوقت صبح 10 بجے سے جاب میلہ کا اہتمام عمل میں لایا جارہا ہے ضلع کنونیر کوٹی ریڈی نے بتایا کہ متحدہ ضلع نظام آباد و کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے امیدوار جنہوں نے آئی ٹی آئی ، ڈپلوما، انٹرمیڈیٹ کورس کی تکمیل کی ہے جاب میلہ میں شرکت کے اہل ہے ۔ امیدوار اپنے ہمراہ تعلیمی دستاویزات ، آدھار کارڈ ، پاسپورٹ سائز فوٹو ساتھ رکھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9441784849 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔