بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بجلی ایک جھونپڑی پر گری اور جھونپڑی جلکر خاکستر ہوگئی اور اس سانحہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن کی شناخت 40 سالہ نرنجن ماجی اور 22 سالہ کشن ماجی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ایک جھونپڑی میں رہتے تھے اور باپ بیٹے بتائے گئے ہیں ۔ یہ لوگ اڑیسہ سے نقل مقام کرتے ہوئے حیدرآباد آئے تھے اور شہر کے نواحی علاقہ مہیشورم میں قیام پذیر تھے ۔ پیشہ سے مزدوری کرنے والا یہ خاندان ایک جھونپڑی میں رہتا تھا ۔ پولیس مہیشورم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔