بجٹ میں صدر پاکستان کے تفریحی و تحائف صوابدیدی فنڈز ختم

   

اسلام آباد۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20ء بجٹ میں صدر پاکستان عارف علوی کے تفریحی و تحائف اور صوابدیدی فنڈز تقریباً ختم کردیے ہیں۔ مالی سال کے بجٹ میں عارف علوی کے تفریحی و تحائف فنڈز 3کروڑ70لاکھ روپئے سے کم کرکے محض ایک ہزار جبکہ صوابدیدی فنڈز 6کروڑ سے کم کر کے ایک ہزار کر دیے گئے جبکہ صدر مملکت کی تنخواہ تقریباً9لاکھ روپے ماہانہ برقرار رکھی گئی ہے۔