بحیرہ احمر میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت

   

ریاض ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے وزیر توانائی انجینئر خالد الفالح کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔انجینئر خالد الفالح نے مزید کہا کہ سعودی آرامکو امریکہ میں مائع گیس منصوبہ حاصل کرنے کے علاوہ جنوبی افریقہ میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔

قاہرہ کے کروزنگ ریستوران میں
بھیانک آگ
قاہرہ مارچ 8 (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مادی ضلع میں جمعہ کی شام دریائے نیل میں ایک ‘ کروزنگ ریستوران’ میں بھیانک آگ لگ گئی۔عینی شاہدین نے کہا کہ جائے واردات ہ پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں کو جاتے دیکھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، ‘کروز’ سے آگ کے شعلوں اور دھوئیں کا غبار اٹھتے ہوئے دیکھا اور عینی شاہدین نے کہا کہ‘‘ کروزنگ تباہ شدہ ریستوراں میں خوفناک آگ لگی لیکن ابھی تک کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔