بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ڈگ وجئے سنگھ نے اشوک نگر ضلع میں کوآپریٹوشعبے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ چوہان کو لکھے اپنے خط میں سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کوآپریٹیو کنزیومر اسٹور، اشوک نگر کے چیئرمین، منیجر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین نے خفیہ دستاویزات اور دستخطوں کا استعمال کرکے ایک فرضی تنظیم بنائی ہے ۔ اس شکایت کی نشاندہی کرتے ہوئے سنگھ نے وزیر اعلی چوہان سے درخواست کی ہے کہ وہ اشوک نگر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک نگر کو ہدایت دیں کہ وہ اشوک نگر کے کوآپریٹو کنزیومر اسٹورز کے آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔