برطانوی وزیر اعظم کے بعد لتھوانیا کی وزیر اعظم بھی اچانک مستعفی

   

وینئس ۔ 23 جون (ایجنسیز) گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد آج لتھوانیا کی وزیر اعظم بھی مستعفی ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیتھوانیا کی وزیراعظم اینگا روگینن نے بروز منگل وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔اپنی کابینہ کے آخری اجلاس کے دوران اپنے الوداعی خطاب میں اینگا روگینن نے کہا کہ یہ ایک مشکل دن ہے۔ حالیہ مہینوں میں حکومت کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس عرصے کے دوران بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں۔