برطانیہ میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا ابھی ٹھیک نہیں:جانسن

   

ماسکو: برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود وزیر اعظم بورس جانسن نے پیر کو کہا کہ ملک میں اب مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا درست نہیں ہوگا۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں کہا’’گذشتہ تین ہفتوں میں کورونا کیسز میں چار گنا اضافہ ہوا ہے ۔ 23 مارچ کو ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے مقابلہ میں اس وقت کورونا کے زیادہ مریض داخل ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔مسٹر جانسن نے اعتراف کیا کہ ملک بھر میں ایک بار پھر غیر معینہ مدت تک لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔