برطانیہ میں ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہونچ گئیں

   

لندن ۔ 3 اکتوبر (ایجنسیز) مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران برطانیہ میں ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ برطانیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کیئر میتھر نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی فراہمی کے بڑھتے خدشات اور قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ملک میں ڈیزل کی فراہمی کا نظام مضبوط اور لچکدار ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے تنازعہ کے باعث عالمی توانائی کی منڈیوں پر بڑھتے دباؤ کے دوران برطانیہ میں ڈیزل کی اوسط قیمت 2 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 ڈالر) فی لیٹر تک پہنچ گئی۔