برطانیہ میں ہندوؤں پر حملے : وی ایچ پی نے لزٹروس کو خط لکھا

   

نئی دہلی : وشو ہندو پریشد نے برطانیہ کے برمنگھم اور لیسٹر میں ہندوؤں اور ہندو عبادت گاہوں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔وی ایچ پی کے قومی ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ تنظیم کے مرکزی ورکنگ صدر آلوک کمار نے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی بنیاد پرستوں نے بڑی تعداد میں ہندوؤں، ان کی عبادت گاہوں، ثقافتی اور مذہبی علامات کو نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ شرپسندوں کی یہ پرتشدد، نفرت انگیز اور انتہا پسندانہ کارروائی مکمل طور پر یک طرفہ ہے ۔مسٹر کمار نے خط میں لکھا ہے کہ شرپسند جھوٹے الزام لگا رہے ہیں کہ پہلے ہندوؤں نے انہیں نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو اسپتالوں میں داخل تمام لوگ ہندو نہیں ہوتے اور مسلمانوں کے گھروں، جائیدادوں یا مذہبی مقامات کو نقصان پہنچا ہوتا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہندوؤں پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے ۔