برطانیہ نے ہوآن گائیڈو کو ونیزویلا کا عبوری صدر تسلیم کرلیا

   

لندن ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے ونیزویلا کے اپوزیشن قائد ہوآن گائیڈو کو ونیزویلا کے نئے صدر کے طور پر تسلیم کرلیا ہے جبکہ صدر نکولس مادورو نے ملک میں تازہ انتخابات منعقد کروانے متعدد یوروپی ممالک کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے۔ برطانیہ کے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ بھی اپنے دیگر یوروپی حلیفوں کے ساتھ ہوآن گائیڈو کو اس وقت تک ونیزویلا کا عبوری صدر تسلیم کرتا ہے جب تک وہاں تازہ انتخابات منعقد نہیں ہوجاتے۔