برقی خریدی میں تلنگانہ کو چوتھا مقام

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : ملک بھر میں برقی خریدی کے معاملہ میں ریاست تلنگانہ کو چوتھا مقام حاصل ہے ۔ انرجی ایکسچینج اعداد و شمار کے مطابق ماہ اگست میں وینپی کے ذریعہ ریاست تلنگانہ نے 422.48 ملین یونٹس برقی کی خریدی کی ہے ۔ مرکزی برقی ادارہ نے اپنی گذشتہ دن جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے تین مقام رکھنے والی ریاستوں میں بہار 774 ملین یونٹس ، مغربی بنگال ( 544.26 ) ملین یونٹس چھتیس گڑھ ( 454.49 ملین یونٹس ) ریاستیں شامل ہیں ۔ جب کہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش ماہ اگست کے دوران برقی خریدی معاملہ میں دسواں مقام رکھتی ہے ۔۔