برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ پولیس عنبرپیٹ کے مطابق 23 سالہ کلیان جو پیشہ سے پرنٹنگ پریس میں ملازم تھا۔ کل یہ شخص پرنٹنگ مشین میں کام کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ پولیس عنبرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔