برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ سریندر پرساد پرجاپتی جو ایل بی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ مدھیہ پردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 16 اپریل کو یہ شخص حافظ بابا نگر کے علاقہ میں ماربل پالشنگ کے کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا کنچن باغ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔