برقی شاک سے نوجوان فوت

   

حیدرآباد۔/22 جون ، ( سیاست نیوز) میڑپلی کے علاقہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ ونئے کمار جو پیشہ سے مزدور تھا اوٹکور محبوب نگر کے علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یہ نوجوان ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔