دبئی، 19 اگست (آئی اے این ایس) انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ پلیئر رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ڈارون ٹسٹ میں ہیڈ کی کم اسکور والی کارکردگی کے باعث وہ دوسرے مقام پر چلے گئے، جبکہ جو روٹ دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔یہ بروک کا نمبر ایک مقام پر چوتھا دور ہے۔ انہوں نے پہلی بار دسمبر 2024 میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا۔بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پہلی اننگز میں84 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد 9 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین 20ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ان کے 659 ریٹنگ پوائنٹس بنگلہ دیشی بیٹرس میں چھٹے سب سے زیادہ ہیں۔اسٹیو اسمتھ نے71 اور 44 رنز کی اننگزکی بدولت ترقی کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔ کیمرون گرین بھی دوسری اننگز میں سنچری کی بدولت پانچ درجے ترقی کرکے 30ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ مومن الحق پانچ درجے ترقی کے ساتھ 31ویں، شادمان اسلام تین درجے بہتری کے ساتھ 58ویں، مہدی حسن معراج پانچ درجے ترقی کرکے 59ویں اور تنزید حسن 84 درجے کی بڑی چھلانگ کے ساتھ مشترکہ طور پر 88 ویں نمبر پر آگئے۔ بولنگ فہرست میں بنگلہ دیش کے حسن محمود نے ڈارون ٹسٹ میں پلیئر آف دی میچ کارکردگی کے بعد 26 درجے ترقی کرکے 38ویں پوزیشن حاصل کرلی۔