بریکسٹ سے برطانیہ کو 140بلین پاونڈس کا ہوا نقصان۔ لندن میئر

,

   

انہوں نے کہاکہ یوروپی یونین سے ملک کے نکلنے سے لندن کی معیشت کو 30بلین پاونڈس کو نقصان ہوا ہے۔


لندن۔ لندن کے میئر صادق خان نے کہاکہ برطانیہ کی معیشت تقریبا140بلین برطانوی پاونڈس یا اس سے چھ فیصد کم بریکسٹ کی وجہہ سے ہوئی ہے۔

سٹی ہال کے کیمبرج اکنامیٹریکس کمیشنڈ کی ایک رپورٹ کا حوالے سے سٹی آف لندن میں ایک تقریر کے دوران خان نے مزیدکہاکہ یوروپی یونین سے ملک کے نکلنے سے لندن کی معیشت کو 30بلین پاونڈس کو نقصان ہوا ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کے حوالے سے ایک سرکاری بیان کے مطابق لندن میئر نے کہاکہ ”بریکسٹ محض ایک پردیی تشویش نہیں ہے جسے ہم ماضی پر چھوڑ سکتے ہیں۔

یہ اس وقت زندگی کی لاگت کے بحران میں کلیدی شراکت دار ہے اور اسکے نتیجے میں مواقع ضائع ہورہے ہیں او رکاروبار میں کمی ہورہی ہے اور اسے وقت میں کم ازکم لوگ اور کمپنیاں اسے برداشت کرسکتے ہیں“۔

رپورٹ میں دیکھا گیاہے کہ اوسط برطانوی 2000پاونڈس کے قریب 2023میں خراب حالات میں تھا وہیں اوسط لندن والے بریکسٹ کے نتیجے میں پچھلے سال 3400پاونڈس کی خراب حالات میں تھے۔

اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ معاشی نقصان مزید بڑھنے والا ہے اورانہوں نے مزیدکہاکہ اگر کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیاتو 2035تک برطانیہ کی معیشت کی قدر میں 300بلین پاونڈس کا صفایاہوجائیگا(ایک برطانوی پاونڈ کے مقابلہ ڈالر کی قیمت 1.28ہے۔