بس چلانے کے دوران قلب پر حملہ

   


دیگلور کا نوجوان ڈرائیور فوت، ملازمین میں غم کی لہر
دیگلور : کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی بین الریاستی ناندیڑ کی جانب جانے والی بس ڈرائیور کا ڈرائیونگ کے دوران قلب پر حملہ کے سبب دوران علاج دیگلور کے سرکاری ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔اطلاعات کے بموجب دوران ڈرائیونگ ڈرائیور مقبول احمد نے کنڈیکٹر کے۔شیوراج سے سینے میں تکلیف کی شدت بتائی ۔ انہوں نے گاڑی روک دی۔ وہاں سے بس کنڈکٹر شیوراج نے ایک آٹو رکشا کے ذریعے دیگلور کے سبب ڈسٹرکٹ ہاسپیٹل انہیں منتقل کیا۔بعد معائنہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ولانڈے نے انتقال ہونے کی اطلاع متعلقہ کنڈیکٹر کو دی ۔ڈرائیور مقبول احمد عمر 38 سال نے راستے میں موضع ہنیگاؤں اور دیگلور میں معمول کے مطابق چائے نوشی کی تھی ۔ دوران ڈرائیونگ انھیں دل کا دورہ پڑھنے کی اطلاع ڈاکٹر ولانڈے نے دی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بعد معائنہ انہیں مردہ قرار دیا۔ بعد پوسٹ مارٹم کے نعش ان کے رشتے داروں کو کل شام 6 بجے سونپی گئی۔ جیسے ہی اس بس ڈرائیور مسٹرمقبول احمد کو دواخانہ منتقل کی اطلاع دیگلور کیبس ڈیپو مینیجر مسٹر شنکر چوہان کو ملی۔انہوں نے فوری اوراد کے ڈپو مینیجر سے اور اپنے اعلیٰ عہدیداران سے رابطہ قائم کیا اور یہ اطلاع دی۔ اور فوری سویل ہاسپٹل پہنچ گئے اور تمام انتظامات کئے۔پسماندگان میں اہلیہ کے ہمراہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ اس اچانک واقع کے سبب تمام ملازمین میں غمگین ماحول دیکھا گیا۔