بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہردیا گیا، جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے : عمران کا دعویٰ

   

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہردیا گیا ۔اڈیالا جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی کا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ ہوا۔ عمران نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہردیا گیا ، شک ہے بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا، مجھے پتہ ہے اس کے پیچھے کون ہے ۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے ہیں، عدالت بشریٰ بی بی کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور انکوائری کا حکم دیا ۔عمران نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کا معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یونس سے کرایا جائے ۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کوبشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دینے کی ہدایت کی۔