بغیر کانگریس کے مخالف بی جے پی نامکمل‘ مہارشٹرا ائی این سی چیف نے کہا

,

   

مذکورہ مہارشٹرا کانگریس چیف پٹولے نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرکزی حکومت عامرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور جمہوریت و ائین کو ختم کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔


ممبئی۔ مہارشٹرا کانگریس نے کہاکہ وہ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ(کے سی آر) کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں جو مخالف بی جے پی فرنٹ تیار کررہے ہیں مگر متنبہ کیاکہ اس طرح کی پہل علاقائی پارٹیوں کی جانب سے کانگریس پارٹی کے بغیر اس طرح کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ برسراقتدار کا ”واحد متبادل“ کانگریس پارٹی ہی ہے۔

تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی (ٹی آر ایس) صدر راؤ نے اتوار کے روزمہارشٹرا میں اپنے ہم منصب اور شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور شراد پوار سے جو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے سربراہ ہیں‘ممبئی میں ملاقات کی ہے۔

ٹھاکری اور پوار سے انہوں نے ملک کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ایک سیاسی تبدیلی کی مانگ کی ہے۔

مہارشٹرا کانگریس سربراہ نانا پٹولے نے رپورٹرس کو بتایا کہ”مخالف بی جے پی محاذ کے لئے راؤ(کے سی آر) کی کوششوں کا خیر مقدم ہے۔ مگر کانگریس کے بغیر ایسی کوششیں نہ تو مکمل ہیں اور نہ ہی کامیاب ہوتی ہیں“۔

مذکورہ مہارشٹرا کانگریس چیف پٹولے نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرکزی حکومت عامرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور جمہوریت و ائین کو ختم کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔انہوں نے مرکز پر قومی اثاثوں کا فروخت کرنے کا بھی الزام لگایاہے۔

پٹولے نے کہاکہ ”اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے علاوہ مذکورہ بی جے پی اپنے تمام ساتھیوں کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اب یہ ساتھی بی جے پی سے خود کو الگ کرلئے ہیں۔

اس سے قبل مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی نے یہاں پر قائدین سے ملاقات کے لئے ائی تھیں مگر اس کے بعدکچھ بھی نہیں ہوا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ ٹی آر ایس سے اس سے قبل پارلیمنٹ میں ایک موقف اختیار کیا جو بی جے پی کے لئے ”فائدہ مند“ثابت ہوا اور اب بی جے پی کے متعلق اس کی سونچ تبدیل ہوگئی ہے۔

پٹولے نے کہاکہ ”قلب کی اس تبدیلی کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں“۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ کانگریس کی زیر قیادت یوپی اے(یونائٹیڈ پروگریسو الائنس) بی جے پی کا واحد متبادل ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”علاقائی پارٹیاں متبادل کے لئے کانگریس کو الگ نہیں کرسکتی ہیں“۔