بلدی انتخابات میں بہتر مظاہرہ کیلئے کارپوریٹرس کی پروگریس رپورٹ طلب

,

   

کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹ دیا جائے گا، 100 سے زائد نشستوں پر کامیابی کیلئے ٹی آر ایس کا نشانہ

حیدرآباد:گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے مجوزہ انتخابات میں پارٹی کے بہتر مظاہرہ کو یقینی بنانے کیلئے ٹی آر ایس قیادت نے موجودہ کارپوریٹرس کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ ٹی آر ایس کے موجودہ کارپوریٹرس کی تعداد 1999 ہے اور پارٹی نے 110 ڈیویژنوں میں کامیابی کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دوباک میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد ٹی آر ایس قیادت نے گریٹر انتخابات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بہتر کارکردگی والے کارپوریٹرس کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راو نے شہر سے تعلق رکھنے والے وزراء ، ارکان مقننہ اور سینئر قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہر ڈیویژن کی سطح پر پارٹی کے موقف کے بارے میں رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ۔ 150 ڈیویژنوں میں ٹی آر ایس کے موقف کے علاوہ موجودہ 99 کارپوریٹرس کی کارکردگی پر مختلف گوشوں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پروگریس رپورٹ کی بنیاد پر امیدواروں کی فہرست تیار کی جائے گی ۔ گریٹر حیدرآباد حدود میں 24 اسمبلی حلقہ ہیں اومقامی جماعت کے سات ارکان اسمبلی ہیں بتایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس نے پرانے شہر کے بلدی حلقوں میں بھی کامیابی کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ پارٹی کے سینئر قائد نے بتایا کہ ارکان اسمبلی سے ان کے حلقہ جات کی پروگریس رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ہر کارپوریٹر اپنے حلقہ میں انجام دے ئے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کرنی ہوگی۔ قیادت کا احساس ہے کہ بہتر کارکردگی کی بنیاد پر زائد نشستوں پر کامیابی کی امید کی جاسکتی ہے۔