بلدی عملہ کا مشن بھگیرتا کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس

   

بھینسہ۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں آبی سربراہی میں دشواری کے پیش نظر گذشتہ روز بھینسہ بلدیہ نائب صدرنشین محمد جابر احمد نے بلدیہ کمشنر وینکٹشور راؤ ، اراکین بلدیہ ، بلدیہ عملہ اور مشن بھگیرتا کے عہدیداروں کے ہمراہ ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا جس کے پیش نظر ضلع نرمل ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز و ضلع انچارج لائبریرین فیضان احمد نے بھینسہ کا دورہ کیا اور شہر میں واقع نرسری پہنچکر گذشتہ روز طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے تباہ شدہ پودوں اور نرسری پالنٹ کا معائنہ کرتے ہوئے نرسری پلانٹ پر چھاؤنی کا انتظام کرتے ہوئے دھوپ کی شدت سے پودوں کو بچاکر نگہداشت کرنے کی بلدیہ کمشنر کو ہدایت دی بعدازاں شہر میں گڈنا واگو پراج?کٹ سے متصل واقع مشن بھگیرتا پراجکٹ پہنچ کر مکمل اور تفصیلی معائنہ کرتے مشن بھگیرتا ڈی ای اور اے ای کو ہدایت دی کہ بھینسہ شہر میں آبادی کے تناسب کے اعتبار سے آبی سربراہی کو یقینی بناتے ہوئے آبی سربراہی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا کٹوتی ہرگز نہ کی جائے اور شہر کی عوام کو موسم گرما میں مکمل اور وقت پر آبی سربراہی فراہم کرنے کی نصیحت کی ۔ اس موقع پر بھینسہ بلدیہ کمشنر وینکٹشور راؤ ، بلدیہ ڈی ای سدرشن ریڈی کے علاوہ بلدیہ عملہ جن میں انصار علی و دیگر اور مشن بھگیرتا کے عہدیدار موجود تھے۔