اترپردیش میں بلند شہر تشدد اور آتشزنی کیس میں ضمانت دیئے گئے سات ملزمین جب جیل سے باہر آئے تو ان کی گلپوشی کی گئی اور جئے شری رام، بھارت ماتا کی جئے، اور وندے ماترم کے نعروں کے ساتھ ان کا استقبال ہوا۔ پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور ایک عام شہری گزشتہ ڈسمبر اس علاقے میں گائے کے ڈھانچے برآمد ہونے کے بعد پیش آئے تشدد میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کیس میں سات افراد کو ملزمین بنایا گیا، جن کو
عدالت نے ہفتہ کو ضمانت عطا کردی۔