بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ /25 مئی، ( سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گر کرہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق35 سالہ پٹیل جو پیشہ سے مزدور تھا برنداون کالونی میں رہتا تھا یہ شخص نارسنگی کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کررہا تھا کہ بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔