بلندی سے گرنے والا الیکٹریشن فوت

   

حیدرآباد۔/30جون، ( سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے واقعہ میں عمارت کی اونچائی سے گرنے پر الیکٹریشن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ 29 سالہ محمد وکیل ساکن حسن نگر مائیسکوپ اپارٹمنٹ کی 9 ویں منزل پر کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر نیچے گر پڑا۔ اس حادثہ میں محمد وکیل شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ نارسنگی پولیس نے عمارت کے مالک اور الیکٹریکل کنٹراکٹر کیخلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔