بلندی سے گرنے پر مزدور کی موت

   

حیدرآباد۔/18 اپریل، ( سیاست نیوز) رائے درگم کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ بالرام گھوش جو پیشہ سے سنٹرنگ مزدور رائے درگم علاقہ کا ساکن جو مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے۔ 12 اپریل کو یہ شخص ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور دوران علاج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔