بلٹ ٹرین منصوبہ میں ظہیرآباد کی شمولیت بحال کی جائے: آل پارٹی اجلاس کا متفقہ مطالبہ

   

ظہیرآباد11/جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد تا ممبئی بلٹ ٹرین منصوبہ کے مجوزہ راستے میں تبدیلی کے خلاف ظہیرآباد میں منعقدہ ایک اہم آل پارٹی اجلاس میں حکومت اور ریلوے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ بلٹ ٹرین منصوبہ کو دوبارہ ظہیرآباد کے راستے بحال کیا جائے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تازہ ترین تفصیلی پراجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) میں کی گئی تبدیلیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ظہیرآباد کو منصوبہ میں دوبارہ شامل کیا جائیاتتی ہوٹل میں منعقدہ اس اجلاس کی صدارت رکن اسمبلی ظہیرآباد کوننٹی مانک راؤ نے کہا کہ ظہیرآباد تلنگانہ کا ایک ابھرتا ہوا صنعتی مرکز ہے جہاں بڑے پیمانے پر صنعتی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سابق رکن پارلیمان بی بی پاٹل کی کوششوں سے ماضی میں ظہیرآباد کو بلٹ ٹرین منصوبہ میں ایک اسٹیشن کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جس سے علاقے کی معاشی اور صنعتی ترقی کی نئی راہیں کھلنے کی امید پیدا ہوئی تھی ڈی پی آر میں مجوزہ راستے کو وقارآباد کی جانب منتقل کیے جانے سے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔