بنارس ہندو یونیورسٹی میں احتجاج شروع ہونے کے بعد ہی ہمیں مسلمان ہونے کا احساس ہوا : رمضان خان

,

   

وارانسی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنارس ہندو یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے احتجاج کاسامنا کرنے والے 28 سالہ فیروز خان کے والد رمضان خان نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کے احتجاج کے بعد ہی ہمیں احساس ہوا ہیکہ ہم مسلمان ہیں۔ بنارس ہندو یونیورسٹی میں فیروز خان کا سنسکرت ودیا دھرما وجنان میں تقرر عمل میں آیا تھا۔ طلبہ ان کے تقرر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ رمضان خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجھے معلوم ہوا کہ ہم مسلمان ہیں۔ میرے فرزند کو سنسکرت پڑھانے کیلئے بحیثیت پروفیسر مقرر کیا گیا جس کے خلاف طلبہ احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو میرے فرزند کی صلاحیتوں کو دیکھنا چاہئے نہ کہ اس کے مذہب کی بنیاد پر اس کا امتحان لیں۔