بنسی لال پیٹ میں ہیرٹیج باولی کی بحالی

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بنسی لال پیٹ ، سکندرآباد میں ہیرٹیج باولی کو بحال کیا جارہا ہے اور اس کے مرمتی کام کیے جارہے ہیں ۔ نظام دور حکومت میں تعمیر کی گئی یہ باولی بنسی لال پیٹ اور اس کے قریبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے پینے کا پانی فراہم کرنے کا ذریعہ تھی ۔ لیکن یہ باولی برسہا برس میں کچہرا ڈالنے کا مقام بن گئی ۔ فلم پروڈیوسر وائی شوبھو نے حال میں اس مقام کا دورہ کیا اور رین واٹر پراجکٹ اور اس باولی کی بحالی کے لیے کلپنا رمیش کی کاوشوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ چند ماہ قبل ایک کچہرا ڈالنے کے مقام سے یہ حیرت انگیز تبدیلی ہوئی ہے ۔ کلپنا رمیش نے کہا کہ اس باولی کے علاوہ شہر میں مزید کئی اس طرح کی باولیاں ہیں جو کچہرا ڈالنے کا مقام بن کر رہ گئی ہیں ۔ وہ آنے والی نسلوں کے لیے مقامی واٹر سیکوریٹی کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہیں ۔۔