بنگالی ورکرس کے ٹرین مصارف حکومت برداشت کریگی: ممتا

,

   

کولکتہ ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت ملک کے مختلف حصوں میں کووِڈ لاک ڈاؤن کے سبب پھنسے ہوئے ان کی ریاست سے تمام محنت کشوں اور مزدوروں کی آمدورفت کے مصارف برداشت کرے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک بھی مائیگرینٹ ورکر سے کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’مائیگرینٹ ورکر بھائی بہنوں کے مسائل سنگین ہیں اور حوصلے کو سلام کرتی ہوں۔ ہمارے مائیگرینٹ ورکرس کو دوسری ریاستوں سے مغربی بنگال لانے کیلئے حکومت مغربی بنگال کی طرف سے تمام مصارف برداشت کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے میں خوشی محسوس کررہی ہوں۔ کسی بھی مائیگرینٹ ورکر سے کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی‘‘۔ ریاستی چیف سیکریٹری راجیوا سنہا کی طرف سے ریلوے بورڈ کے چیرمین ونود کمار یادو کو ایک مراسلہ روانہ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ مائیگرینٹ ورکرس کو لانے لیجانے کیلئے مزید 105 ٹرینوں کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔