بنگال اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور

,

   

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی برسراقتدار ترنمول کانگریس حکومت نے پیر کے روز ریاستی اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد کو منظور کروالیاہے۔

اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے ذریعہ ریاست کے پارلیمانی امور کے منسٹر پرتھاچٹرجی نے قرارداد کو پیش کیاہے۔

بائیں بازو اور کانگریس نے قرارداد کی حمایت کی‘ حالانکہ انہوں نے ریاستی حکومت پراپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس ماہ کے اوائل میں جب وہ قرارداد ایوان اسمبلی میں پیش کرنا چاہارہے تھے تب حکومت نے انہیں منظوری نہیں دی تھی۔

مذکورہ بی جے پی نے قرارداد کی مخالفت کی ہے۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے 20جنوری کے روز اعلان کیاتھا کہ ریاستی اسمبلی میں وہ سی اے اے کے خلاف ایک قرارداد پیش کریں گیں۔

ریاست میں مذکورہ قانون کے خلاف جاری احتجاج میں بنرجی اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس پیش پیش ہیں‘ پچھلے ماہ قانون کی منظوری کے بعد تشدد اور توڑپھوڑ کے واقعات بھی مغربی بنگال میں رونما ہوئے ہیں