بنگال میں بی جے پی لیڈر ادھیکاری گرفتار

   

لاکٹ چٹرجی بھی زیرحراست، پارٹی ورکرس پر لاٹھی چارج
کولکاتا : مغربی بنگال پولیس نے آج بی جے پی ورکرس پر لاٹھی چارج کیا جو سکریٹریٹ چلو مارچ کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے تھے۔ اپوزیشن بی جے پی کی طرف سے 2021 ء کی انتخابی شکست کے بعد یہ پہلی بڑی مہم ہے۔ اپوزیشن لیڈر شویندو ادھیکاری اور دیگر کی قیادت میں کئی بی جے پی ورکرس نے مارچ کیا۔ کولکاتا میں ادھیکاری کے علاوہ لاکٹ چٹرجی، تاپشی مونڈول اور دیبانکر گھرامی بھی حراست میں لئے گئے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں بھی بی جے پی ورکرس نے خود کو گرفتاری کے لئے پیش کیا۔ اسمبلی الیکشن میں شکست کے بعد بی جے پی نے ممتا بنرجی حکومت کے خلاف پہلی بڑی مہم چھیڑی ہے۔ اب اُن کی نظر آنے والے عام انتخابات پر ہے اور وہ کھویا انتخابی میدان دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے آج اُن کی پیشرفت کو روک دیا۔