بنگلورو تشدد کے خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی :یدی یورپا

   

بنگلورو : چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ بنگلورو میں تشدد کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سرکار نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے ہرممکن قدم اٹھائے ہیں۔ یدی یورپا نے ٹویٹر پر کہا کہ شرپسند عناصر نے رکن اسمبلی اکھنڈ سرینواس کے گھر اور پولس تھانہ میں تشدد کیا۔ ملزمین کے خلاف حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل رات تشدد میں صحافیوں ، پولیس اور عام لوگوں پر حملہ ناقابل تسلیم ہے۔ حکومت ایسی افواہوں کو برداشت نہیں کرے گی اور ضروری اقدامات کرے گی۔ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی ہے۔ ’’میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور صبر کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘