بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورس کی مہم میں دو دہشت گرد ہلا ک

   

ڈھاکہ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بوسلا علاقے میں پیر کو سکیورٹی فورسز کی ایک مہم کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ فوج کے ترجمان مفتی محمد خان نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش ریپڈ ایکشن بٹالین ( آر اے پی ) کے جوانوں نے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر علی الصبح بوسلا علاقے کے ایک مکان کا محاصرہ کر لیا۔مسٹر خان نے کہا کہ آر اے بي کے جوانوں کے محاصرے کے بعد ٹین کی چھت والے مکان کے اندر زور دار دھماکے ہوئے ۔ دھماکے کے بعد چھت اڑ گئی۔ دھماکے کے دوران دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا‘‘دہشت گردوں کی فی الحال شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ان کی شناخت ہو سکے گی۔پولیس مکان کے نگراں سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ جائے وقوعہ کا محاصرہ سخت کر دیا گیا ہے ۔