بنگلہ دیش میں ملبوسات کی دوکانات میں مہیب آگ ، 17 ہلاک

,

   

ڈھاکہ ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بنانی نامی علاقہ میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد کہا جارہا ہیکہ 17 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس عمارت میں جمعرات کو دوپہر آگ لگی جہاں ملبوسات کی کئی دوکانات ہیں اور ساتھ ہی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والوں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔ اندیشہ ہیکہ عمارت میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو 12:52 بجے آگ لگی۔ آتش فروعملہ کے ایک آفیسر عطاء الرحمن نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ حادثہ کے مقام پر 17 فائر بریگیڈس آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی کیمیکل کے گوداموں میں آگ لگنے سے 70 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔