ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں اقلیتی رہنماؤں کا کہنا ہیکہ اس سال کمیونٹی کے لوگ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمہ کے بعد ہندو برادری پر حملوں کیخلاف احتجاج درج کرانے کیلئے ملک میں پرامن طریقہ سے درگا پوجا منائیں گے۔ ملازمتوں میں ریزرویشن کے متنازعہ نظام کیخلاف مظاہروں کے بعد حسینہ نے 5 اگست کو وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا، جس کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوا اور گزشتہ دو ماہ میں ہندو برادری کیخلاف دو ہزار سے زائد حملے ہوئے۔
لبنان کسی سمندری محاصرہ کا متحمل نہیں ہو سکتا : وزیر اقتصادیات
بیروت: لبنان میں وزیر اقتصادیات امین سلام نے باور کرایا ہیکہ ان کا ملک کسی بھی سمندری محاصرے کا متحمل نہیں ہو گا۔ یہ بیان اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کرنے سے متعلق انتباہات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اس بار کارروائی سمندر سے ہو گی۔امین سلام نے میڈیا سے کہا کہ حزب اللہ سمیت تمام لوگ سنجیدگی سے فائر بندی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملک کو حق نہیں کہ وہ لبنان کے انجام کا تعین کرے۔ امین سلام کے مطابق موجودہ توازن کی روشنی میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 میں بعض ترامیم کی ضرورت ہے۔