بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

   

یلاریڈی ایم پی ڈی او طاہرہ بیگم کا گرام سبھا سے خطاب
یلاریڈی۔4 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرجا پالانا پرگتی پرانالیکا پروگرام کے تحت یلاریڈی کے علاقہ اناساگر میں گرام سبھا کا انعقاد کرتے Rdo پربھاکر۔ mpdo طاہرہ بیگم۔ تحصیلدار پریم کمار نے عوام کیلئے پینے کے پانی کی سربراہی، موسم برسات کی آمد پر قبل از وقت احتیاطی اقدامات، زراعت سے متعلق شعور دلاتے عوام کو آگاہ کیاگیا اور عوامی مسائیل حل کرنے کیلئے ان سے مسائیل دریافت کئے گئے۔ mpdo طاہرہ بیگم نے اپنے خطاب میں ایک پیڑ ماں کے نام اسپیشل پروگرام کے تحت سرپنچوں کو پودوں کی شجرکاری کرنے کا مشورہ دیا اور سرپنچوں کیساتھ ملکر انہوں نے پودوں کی شجر کاری کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کو سرسبز وشاداب رکھنے کیلئے پودوں کی کثرت سے شجر کاری کی شدید ضرورت ہے ورنہ مستقبل میں ماحولیات پر اسکا منفی اثر پڑنے کا شدید خدشہ رہے گا ۔ اس موقع پر سرپنچ وارڈ ارکان اور مختلف محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے۔