بودھن میں اپوزیشن قائدین کی حراست کی مذمت

   

بودھن ۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کے بودھن کے پڑوسی منڈل ورنی کے موضع سیدھاپور کے دورہ کی اطلاع پر بودھن پولیس نے بطور احتیاط کانگریس پارٹی کے صدر بودھن شیخ محی الدین پاشاہ ورکنگ پریسیڈنٹ اے گنگادھر گوڑ ، شیخ کلیم ، نوین و دیگر سرگرم کارکنوں کے علاوہ بی جے پی کے قائدین و کارکنوں کو علی الصبح ان کے گھروں سے پولیس اسٹیشن منتقل کیا صدر یوتھ کانگریس نوین نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے وزراء عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کی سنوائی کرنے کے بجائے عوام الناس سے کیوں خوف زدہ ہو رہے ہیں ۔ نوین نے اپوزیشن پارٹی کے قائدین کو پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی سخت مذمت کی ۔