بودھن کے موضع کمن پلی میں چیتے کی ہلچل

   

بودھن۔/20نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن منڈل کے موضع کمن پلی کے مضافات میں چیتا نظر آنے کی اطلاع ملنے پر محکمہ مال کے عہدیدار رام کرشنا اور محکمہ جنگلات کے عہدیدار جہاں چیتا نظرآنے کی اطلاع ملی اس علاقہ کا دورہ کرکے وہاں کی عوام کو راتوں کے وقت گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا اور کھوجی کتوں کی مدد سے چیتے کی تلاش شروع کردی ۔ مقامی افراد کے مطابق موضع کمن پلی سے موضع خواجہ پور کے درمیان سڑک کے کنارے گزشتہ ایک ہفتہ کے درمیان دو مرتبہ چیتے کو دیکھا گیا۔