بورس جانسن کا عنقریب دورہ روس و یوکرین

   

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یوکرین پر روس کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر روسی صدر پوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرنے سمیت الگے ہفتے علاقے کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، بورس جانسن یورپ کو کسی نئی جنگ میں جھونکنے کے امکان کے پیش نظر سفارتی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔بورس جانسن کے دورے کے وقت اور دن کا تعین نہیں کیا گیا ہے مگر خیال ہے کہ وہ روسی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتیہوئے روس کو کسی جارحانہ اقدام سے روکنے کی کوشش کریں گے۔