بوسیدہ اسکول کی چھت بچوں کے سامنے آگری

   

بغداد : عراق میں ایک بوسیدہ اسکول کی چھت گرنے کے واقعہ کی سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسکول کی چھت اس وقت زمین بوس ہوگئی جب بچے بھی اسکول میں موجود تھے۔ بچوں اور اسکول کی انتظامیہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وہ اسکول کی عمارت سے باہر نکل آئے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی عراق کے شہر الناصریہ میں پیش آیا جہاں بچوں کی موجودگی میں عبداللہ بن الحسین اسکول کی چھت گر گئی۔ویڈیومیں چھت کے گرنے کے لمحے کو کیمرے میں محفوظ کیا گیا ہے۔ اس موقع پرطلبا خوف زدہ ہوگئے تھے تاہم مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ چھت جزوی طور پر گر گئی تھی تاہم اس حادثے میں طلبا مکمل طور پرمحفوظ رہے۔چھت گرنے کے بعد اساتذہ نے بچے بچوں کو اسکول کے صحن میں بلا لیا۔