بولارام کی باؤلی سے تین دن میں دو کمسن لڑکیوں کی نعشیں برآمد

   

حیدرآباد ۔ 29اپریل ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ بوملارامارم میں ایک اور لڑکی کی نعش کو دستیابی کے بعد حاجی پور میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز قتل کردی گئی نویں جماعت کی طلبہ شراونی کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ آج منیشا کی نعش دستیاب ہوئی جو تقریباً ایک ماہ قبل لاپتہہوگئی تھی ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی کمشنر رچہ کنڈہ پولیس مہیش مری دھر بھگوت نے بوملارامارم، حاجی پور پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ کیمشنر پولیس نے اس سلسلہ میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے سب انسپکٹر بوملارامارم وینکٹیش کو خدمات سے معطل کردیا اور عوام کو یقین دلایا کہ ان واقعات کی تحقیقات صحیح سمت ہورہی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر پولیس بھونگیر مسٹر بھوجنگا راؤ کو تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس عنقریب حاجی پور کے واقعات میں پولیس خاطیوں کو سخت سزا دے گی ۔ ذرائع کے مطابق پولیسنے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا جس نے دوران پوچھ گچھ دونوں لڑکیوں کی عصمت ریزی اور قتل کا اعتراف کیا ہے ۔