بچوں کو تھپک کر کیوں سلایا جاتا ہے؟

   

ہمارے گھروں میں نو زائیدہ بچوں کو تھپک کر سْلانے کا رواج پرانا ہے مگر نئی تحقیق نے ثابت کر دیا کہ آخر بچوں کو سْلانے کے لئے تھپکی کی ضرورت کیوں پڑتی ہے۔برطانیہ کی آکسفورڈ اور لِورپول جان مورین یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق نے یہ بات واضح کر دی کہ نوزائدہ بچوں کو تھپکنے سے ان کی تکلیف کم ہو جاتی ہے جس سے وہ فوراً نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔