بچوں کی قوت گویائی سے محرومی پر والدہ کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں بچوں کی صحت اور ان کی قوت گویائی سے محرومی سے دلبرداشتہ ان کی والدہ نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ شمیم بانو جو بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن شیخ نبی کی بیوی تھی اس خاتو ن نے پھانسی لے کرخودکشی کرلی ۔ شمیم بیگم کو 2 بچے قوت گویائی سے محروم ( گونگے ) ہیں۔ اس بات سے خاتون شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔