بچے اغواء کرنے کے شبہ میں نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

   

کولکتہ ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شمالی کولکتہ کے پھول باغ علاقہ میں ایک ہجومی تشدد میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ۔ بچوں کا اغواء کرنے کے شبہ میں ہجوم نے اس نوجوان کو زد و کوب کیا ۔ پولیس آفیسر نے اس نوجوان کو ہجوم کے چنگل سے بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی ڈھکیل دیا گیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پھول باغ پولیس اسٹیشن سے جوانوں کو مقام واقعہ پر طلب کیا گیا اور متاثرہ نوجوان کو بچالیا گیا ۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔